سلامتی کونسل کو ٹرمپ کی دھمکیوں کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا مطالبہ

سلامتی کونسل کو ٹرمپ کی دھمکیوں  کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے  اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا مطالبہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایراوانی نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل کو ایران کے خلاف امریکی صدر کی بار بار اور روزانہ کی دھمکیوں پر خاموش یا لاتعلق نہیں رہنا چاہئے ۔

امیر سعید نے کہا کہ ٹرمپ ایران پر بمباری کرنے اور ایران کو پتھر کے دور میں لوٹانے کی واضح دھمکی دیتے ہیں اور ملک کی توانائی، اقتصادی اور صنعتی انفرسٹرکچر کی تباہی، ایرانی جوہری سائنسدانوں اور اعلیٰ حکام کو نشانہ بنانے یہاں تک کہ ایرانی تہذیب کو تباہ کرنے کی بھی دھمکیاں دے چکے ہیں۔انھوں نے اقوام متحدہ کے ارکان کو متنبہ کیا کہ ایران کے نقطہ نظر سے یہ خاموشی ایک خطرناک عمل کو جنم دے سکتی ہے جسے انھوں نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی جانب سے طاقت اور جارحیت کے خطرے کو معمول بنانے کا نام دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں