بی وائی ڈی نے جی پی اے کے نام سے سنیماٹک ٹریول سیریز کا آغاز کردیا

بی وائی ڈی نے جی پی اے کے نام سے سنیماٹک ٹریول سیریز کا آغاز کردیا

کراچی(بزنس ڈیسک)دنیا کے نمبرون نیو انرجی وہیکل برانڈ بی وائی ڈی نے دی گریٹ پاکستان ایڈونچر (جی پی اے )کے نام سے ایک منفرد سنیماٹک ٹریول سیریز کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے متنوع قدرتی مناظر، ثقافتوں اور ان کہی داستانوں کو اجاگر کرنا ہے۔

اس مہم میں پاکستان کی سب سے طاقتور پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک پک اپ بی وائی ڈی شارک 6 مرکزی کردار ادا کر رہی ہے ۔چار اقساط پر مشتمل اس ڈیجیٹل سیریز میں پاکستان بھر سے تعلق رکھنے والے اسٹوری ٹیلرز اور مہم جو افراد ملک کے دشوار گزار اور دور افتادہ علاقوں کا سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ سیریز بی وائی ڈی شارک 6کی چار مختلف ٹیرین صلاحیتوں - کیچڑ، ریت، برف اور پہاڑی راستوں - سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ہے ۔بی وائی ڈی پاکستان میگا موٹر کمپنی کی وائس پریزیڈنٹ مارکیٹنگ عائشہ جنجوعہ نے مہم کے وژن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیر معمولی مناظر، باصلاحیت لوگوں اور ان گنت ان کہی کہانیوں کا ملک ہے ۔ایم ایم سی کے جنرل منیجر مارکیٹنگ سید حیدر مجتبیٰ نے کہا کہ دی گریٹ پاکستان ایڈونچر‘ کے مرکز میں خالص اور حقیقی سنیماٹک اسٹوری ٹیلنگ ہے ، جو مہم جوئی کی غیر متوقع صورتحال اور سنسنی کو نمایاں کرتی ہے ۔سیریز کی تمام اقساط عوامی مشاہدے کے لیے یوٹیوب پر دستیاب ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں