صاحبزادہ فرحان دمبولا سکسرز میں بطور آئیکون پلیئر سائن

صاحبزادہ فرحان دمبولا سکسرز میں بطور آئیکون پلیئر سائن

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو لنکا پریمیئر لیگ کیلئے دمبولا سکسرز نے اپنا آئیکون پلیئر سائن کرلیا۔۔۔

فرنچائز نے سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صاحبزادہ فرحان آئندہ سیزن میں دمبولا سکسرز کی نمائندگی کریں گے ، ان کی شمولیت حالیہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 اور پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کے بعد سامنے آئی ہے ۔ دمبولا سکسزر نے اپنے بیان میں کہا کہ آئیکون پلیئر الرٹ! پاکستان کے صاحبزادہ فرحان آئندہ ایل پی ایل سیزن کیلئے دمبولا سکسرز کے آئیکون پلیئر کے طور پر ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صاحبزادہ فرحان نے مختصر فارمیٹ میں خود کو پاکستان کے نمایاں ترین بیٹرز میں شامل کرلیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں