شاہ رخ کیساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی:میرا

 شاہ رخ کیساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی:میرا

لاہور (آئی این پی) اداکارہ میرا نے بالی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ میرا آج کل اپنی نئی فلم ‘سائیکو’ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے ۔اُنہوں نے حال ہی میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے بھارتی اداکار سیف علی خان کے ساتھ ‘زی سنے ایوارڈز’ میں پرفارمنس کے خوبصورت لمحات کو دہرایا۔ انٹرویو کے دوران میرا نے انکشاف کیا کہ انہیں یش چوپڑا کی فلم جب تک ہے جان میں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔اداکارہ میرا نے یہ بھی بتایا کہ کئی مسائل کی وجہ سے میں وہ پیشکش قبول نہیں کر سکی اور بعد میں وہ کردار کترینہ کیف کو ملا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں