شہری کے اغوا کا مقدمہ، منیب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

شہری کے اغوا کا مقدمہ، منیب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(شوبز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شہری کے اغوا کے مقدمے میں ملزم اداکار منیب احمد بٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ملزم منیب احمد بٹ نے قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے مؤقف دیا تھا کہ ملزم منیب احمد بٹ بے گناہ ہیں اور ان پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں، سرکاری وکیل کیمطابق 22 اپریل کو ایئرپورٹ جاتے ہوئے شہری متعال خان کو مسلح و دیگر ملزمان گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے ، ملزمان نے شہری کے 8600 امریکی ڈالر اور 24 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی رقم منتقل کی، تفتیش کے دوران اداکار منیب احمد بٹ کا نام سامنے آیا ہے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں