شادی کے بعد رمشا خان سوشل میڈیا سے غائب

شادی کے بعد رمشا خان  سوشل میڈیا سے غائب

کراچی (آئی این پی)اداکارہ رمشا خان نے اداکار خوشحال خان سے شادی کے بعد سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی جبکہ خوشحال خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کرلی۔

شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صارفین کے مطابق رمشا خان کا انسٹاگرام پیج اب کھولنے پر یوزر ناٹ فاؤنڈ ظاہر ہورہا ہے ، جس کے بعد مداح مختلف قیاس آرائیاں کرنے لگے ہیں۔دوسری جانب اداکار خوشحال خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصویر ہٹا کر اہلیہ رمشا خان کی تصویر ڈی پی کے طور پر لگا دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں