ٹیکس فراڈ ،پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کو سزا
پیرس(شوبز ڈیسک)فرانس میں پاکستانی نژاد فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کو ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالت نے انہیں معطل قید، جرمانے اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی کی سزا دی ہے۔
فرانسیسی اخبار ’ کے مطابق پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کو پیرس کی اپیل کورٹ نے ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے ۔عدالتی فیصلے کے مطابق محمود بھٹی کو دو سال کی معطل قید کی سزا سنائی گئی ہے ، جب کہ ان پر ایک لاکھ پچاس ہزار یورو جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ انہیں 10 سال تک کسی بھی کمپنی کے انتظامی امور چلانے پر پابندی کا سامنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے ان سے تین لگژری گھڑیاں اور تین جیگوار گاڑیاں بھی ضبط کر لی ہیں۔