سائنسدانوں نے اون سے ہڈیوں کا علاج ممکن بنادیا
لندن(نیٹ نیوز)سائنس دانوں کی طب کے میدان میں اہم پیش رفت کی ہے جس کے تحت اون سے حاصل کردہ پروٹین (Keratin) ہڈیوں کو مضبوط بنانے والے ٹشو کی دوبارہ نشوونما ممکن بنانے معاون ہوگا اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے والے قدرتی پروٹین کے متبادل کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے ۔
کنگز کالج لندن کے سائنس دانوں نے اون سے حاصل کیراٹن جانوروں کے ماڈل میں آزمایا اور دریافت کیا کہ اس سے تمام متاثرہ حصوں میں ہڈیوں کی بحالی میں مدد مل سکتی ہے ، تحقیق کے نتائج کے مطابق یہ مواد جنریٹیو میڈیسن اور دانتوں کے پروسیجر کے لیے مضبوط متبادل بن سکتا ہے ۔نئی تحقیق میں پایا گیا کہ اون سے حاصل کردہ سٹرکچرل پروٹین زندہ جانوروں میں ہڈیوں کی نشوونما میں مدد کرسکتا ہے ، مواد سے ہڈیوں کے ایسے ٹشو پیدا ہوئے جو صحت مند قدرتی ہڈیوں کے انتہائی مماثل ہے ۔