ملائشیا:ٹک ٹاک کو بادشاہ اورریاستی حکمرانوں کیخلاف مواد ہٹانے کا حکم

ملائشیا:ٹک ٹاک کو بادشاہ اورریاستی حکمرانوں کیخلاف مواد ہٹانے کا حکم

کوالالمپور(اے ایف پی) ملائشیا کی کمیونیکیشن ریگولیٹر اتھارٹی نے ٹک ٹاک کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرے تاکہ بادشاہ اور ریاستی حکمرانوں کے خلاف شدید توہین آمیز مواد کو ہٹایا جا سکے ۔

 ریگولیٹر کے مطابق چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کے زیرِ ملکیت پلیٹ فارم نے جعلی اکاؤنٹ پر پوسٹس کو بروقت ہٹانے میں ناکامی دکھائی، جن میں اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر شامل تھیں۔ اتھارٹی نے کہا کہ مواد قومی ہم آہنگی اور عوامی نظم کے لیے خطرہ ہے ،ٹک ٹاک کو رسمی وضاحت فراہم کرنے کا بھی کہا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں