لاہور :پولیو ٹیم پر تشدد،ملزم گرفتار،مقدمہ درج
ٹیم طیب کے گھر بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے گئی تو ملزم نے رکاوٹ ڈالی گالم گلوچ، پولیو ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا،پولیس کا فوری ایکشن
لاہور(کرائم رپورٹر )لیاقت آباد میں پولیو ٹیم پر تشدد اور سرکاری مہم میں رکاوٹ ڈالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق پولیو ٹیم بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے طیب کے گھر گئی ، ملزم نے بچوں کو قطرے پلانے سے روک دیا اور ٹیم کے اہلکاروں پر تشدد کیا، ملزم نے پولیو ٹیم کے ساتھ گا لم گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیو ٹیم انچارج اخلاق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔