دنیا کا سب سے بڑا آر سی اے380طیارہ پیش
لاہور(نیٹ نیوز)آر سی طیاروں کے شوقین اور مشہور یوٹیوبر ریمی آر سی نے 8/1 سکیل آر سی ماڈل ایئر بس اے 380 طیارہ پیش کر دیا۔
یہ عظیم الجثہ طیارے کا ڈھانچہ ایک بڑے فوم بلاک کو تراش کر بنایا گیا، جسے بعد میں فائبر گلاس اور کاربن ویو سے مضبوط کیا گیا۔ پروں کے نیچے لگی چار طاقتور 250 ملی میٹر موٹرز اس دیو ہیکل جہاز کو (جو تقریباً 800 پاؤنڈ وزنی ہے ) زمین سے اڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے آر سی اے 380 کی تیاری پر مبنی ویڈیوز کی سیریز میں ریمی آر سی نے بتایا کہ جہاز کا مسلسل بڑھتا ہوا وزن سب سے بڑا چیلنج تھا جس کیلئے انہوں نے انتہائی ہلکے مگر مضبوط میٹیریلز استعمال کیے ۔اگرچہ اس دیوہیکل آر سی جہاز کی رفتار ابھی ظاہر نہیں کی گئی، لیکن یہ حقیقت ہی حیران کن ہے کہ یہ ماڈل ایک اصلی جیٹ کی طرح مکمل سروو پاورڈ لینڈنگ گیئر کے ساتھ رن وے سے ٹیک آف اور لینڈنگ کر سکتا ہے۔