ایران :مسلح بغاوت کا الزام ،مزید 2افراد کو پھانسی،اقوام متحدہ کی مذمت
تہران،جنیوا(اے ایف پی)ایران نے جمعرات کو مزید دو مردوں کو پھانسی دے دی، جنہیں مسلح بغاوت اور علیحدگی پسند دہشتگرد گروپوں کی رکنیت کے الزامات میں سزا دی گئی تھی۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق رامین زالہ اور کریم ماروف پور نے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور ہلاکت خیز حملوں میں حصہ لیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے ایران میں دو مزید مردوں کی پھانسی پر شدید مذمت کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران موجودہ جنگ کو عوامی احتجاج اور اختلاف رائے دباؤ کے لیے استعمال کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا فوجی کشیدگی کے آغاز سے اب تک34 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے ، جن میں جنوری کے احتجاج میں شریک افراد بھی شامل ہیں۔