بے وفائی کی غلطی پر صرف ایک بار معاف کیا جاسکتا :راکول پریت

بے وفائی کی غلطی پر صرف ایک بار  معاف کیا جاسکتا :راکول پریت

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ نے رشتوں میں بے وفائی اور معافی کے موضوع پر گفتگو کی۔

ایک پوڈ کاسٹ میں راکول پریت سنگھ سے پوچھا گیا کہ کیا کسی رشتے میں دھوکے کو کبھی جائز قرار دیا جا سکتا ہے تو انہوں نے ابتدا میں دو ٹوک انداز میں نہیں کہا۔ اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب حالات اور غلطی کی نوعیت پر منحصر ہوتا ہے ۔ ان کے مطابق اگر کسی سے ایک بار غلطی ہو جائے تو ضروری نہیں کہ ہمیشہ کے لیے رشتہ ختم کر دیا جائے ، کیونکہ زندگی اتنی لمبی ہے کہ ایک غلطی کو معاف کیا جاسکتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں