چوہوں کیطرح کھانے کی عادت کیا،خطرناک کیوں ہے

 چوہوں کیطرح کھانے کی عادت کیا،خطرناک کیوں ہے

لاہور(نیٹ نیوز)آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت سے لوگوں کے لیے اطمینان سے بیٹھ کر باقاعدہ کھانا کھانا ایک مشکل کام بن گیا ہے ۔

 کام کرنے کے دوران، موبائل فون پر سوشل میڈیا دیکھتے ہوئے ، ٹی وی کے سامنے یا پھر سفر کے دوران، لوگ سارا دن تھوڑی تھوڑی دیر بعد کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں۔ غذائیت کے ماہرین اب اس عادت کو ایک خاص نام دے رہے ہیں جسے ریٹ سنیکنگ کہا جاتا ہے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کو واقعی بھوک نہ بھی لگی ہو، تب بھی وہ مسلسل کچھ نہ کچھ چباتا رہتا ہے ۔ اس مسلسل کچھ نہ کچھ کھاتے رہنے عادت کا صحت پر بہت برا اثر پڑتا ہے ۔ اس وجہ سے پیٹ کا پھولنا، تیزابیت اور بھاری پن جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ کھانا کھاتے وقت موبائل اور ٹی وی کو خود سے دور رکھیں اور آرام سے چبا چبا کر کھائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں