بچپن میں پیوٹن سے ملاقات،چینی شخص کی زندگی بدل گئی

 بچپن میں پیوٹن سے ملاقات،چینی شخص کی زندگی بدل گئی

بیجنگ(نیٹ نیوز)26 سال قبل اس وقت کے روس کے نئے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پہلی بار چین کا دورہ کیا تھا اور بیجنگ کے Beihai پارک غیراعلانیہ پہنچے ۔اس پارک کی سیر کے دوران جھیل میں بوٹنگ کے بعد انہوں نے ایک 12 سالہ بچے پینگ پائی سے ملاقات کی اور تصویر کھچوائی۔

اب گزشتہ دنوں روسی صدر نے دورہ چین کے دوران ایک بار پھر پینگ پائی کو خصوصی طور پر ملاقات کے لیے مدعو کیا۔38 سالہ پینگ پائی اب انجینئر ہیں اور انہوں نے 20 مئی کو روسی صدر سے 26 سال بعد پھر ملاقات کی۔ملاقات نے پینگ پائی کے تعلیمی سفر کو تبدیل کیا اور ماسکو آٹو موبائل اینڈ روڈ کنسٹرکشن سٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی میں روسی حکومت کی سکالر شپ پر تعلیم حاصل کی اور وہاں سے ماسٹر ڈگری حاصل کی۔اب پینگ پائی سنیئر انجینئر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور اپنے آبائی صوبے Hunan میں ریاستی تعمیراتی کمپنی کے سربراہ ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں