امریکا:فٹبال فیلڈ کے برابر گھاس کاٹنے کا انوکھا ریکارڈ
کینٹکی(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے 15 منٹ کے اندر فٹبال فیلڈ کے برابر رقبے کی گھاس کاٹنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ریاست کینٹکی میں ‘لان کوئین’ نامی انفلوئنسر جن کا اصلی نام ہیلی ریمن ہے ، نے لوئزوِل کے واٹر فرنٹ پارک میں ٹرف مٹ گریٹ لان کی گھاس 14 منٹ اور 51.06 سیکنڈ میں کاٹ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔منتظمین کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز کے قوانین کے تحت گھاس کی لمبائی کم از کم 6 انچ ہونا ضروری تھی، تبھی ریکارڈ کو تسلیم کیا جا سکتا تھا۔ریہلکو کا یہ موور ‘کمانڈ پرو 999 سی سی’ پیٹرول انجن سے چل رہا تھا، جس نے زبردست رفتار اور طاقت دکھائی۔فرنٹ پارک کی صدر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیبرا بِلیٹزکی کا کہنا تھا کہ ٹرف مَٹ گریٹ لان ان کی کمیونٹی کی پہچان ہے اور انہیں فخر ہے کہ آج اسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے ۔