آم ایکسپورٹرز کیلئے ریلیف، ایران و وسطی ایشیا کیلئے بینکنگ استثنیٰ

آم ایکسپورٹرز کیلئے ریلیف، ایران و وسطی ایشیا کیلئے بینکنگ استثنیٰ

سہولت سے نئی منڈیوں تک رسائی اور آم کی برآمدات میں اضافے کی توقع

کراچی(بزنس رپورٹر)حکومتِ نے آم برآمد کنندگان کیلئے ایک اہم اور غیر معمولی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو آم کی برآمد پر بینکنگ تقاضوں سے خصوصی استثنیٰ دے دیا ہے جس سے ملکی پھلوں کی برآمدات میں نمایاں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے ۔وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ ایکسپورٹ پالیسی آرڈر کے تحت اسٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج قوانین میں نرمی دیتے ہوئے برآمد کنندگان کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ خطے میں موجود نئی منڈیوں تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق یہ استثنیٰ یکم جون سے 30ستمبر تک محدود مدت کیلئے دیا گیا ہے جو کہ آم کے برآمدی سیزن کے عین مطابق ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد ایران کے ذریعے زمینی راستے سے وسطی ایشیائی ممالک تک پاکستانی آم کی ترسیل کو فروغ دینا ہے جہاں روایتی بینکنگ چینلز اور ادائیگی کے نظام میں پیچیدگیاں برآمدی عمل میں رکاوٹ بن رہی تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں