سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 5ہزار روپے تولہ مہنگا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، 5ہزار روپے تولہ مہنگا

تولہ سونا 475362کا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی 60روپے تولہ بڑھ گئی

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادھر ڈالر کی قیمت مزید گھٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 50 ڈالر کے اضافے سے 4530 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4287 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 6800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 60 روپے کے اضافے سے 8034 روپے ہوگئی۔ادھراسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.55 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 278.56 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں