جعلی نوٹ دے کر قربانی کے جانور خریدنے والا شاطر نوسرباز گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے جعلی نوٹوں سے قربانی کے جانور خریدنے والا شاطر ملزم گرفتار کر لیا، مقدمہ درج کر لیا گیا،
تفصیلات کے مطابق ملزم اسد بیوپاریوں سے نوسر بازی کر رہا تھا ،متاثرہ افراد کی درخواستیں موصول ہونے پر پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ملزم کو 12گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گرفتار ملزم نے شاہدرہ اور شاہدرہ ٹاؤن کے علاقوں میں بیوپاریوں سے بکرے خریدے اور جعلی نوٹ دیکر رفو چکر ہو گیا تھا۔