سیالکوٹ: نوجوان کو رنجش پر گولیاں مار کر زخمی کر دیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں رنجش پر نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا ۔
اڈہ پسروریاں کے رہائشی17سالہ صمد کو دوستوں نے گھر سے بلا کر 8گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نیکاپورہ جہانزیب خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔زخمی کو خواجہ صفدر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ،بعدازاں حالت نازک ہونے پر میو ہسپتال لاہورریفر کر دیاگیا۔