پاک ،چین ثقافتی تفہیم بڑھانے کیلئے مفاہمت

پاک ،چین ثقافتی تفہیم  بڑھانے کیلئے مفاہمت

پاکستان اور چین کے درمیان ثقافت اور تجارت کو ترقی دینے کیلئے پاک چین تعلقات پر بصری مواد (وڈیوز )کا مقابلہ شروع کیا جائے گا

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اور چین کے درمیان ثقافت اور تجارت کو ترقی دینے کیلئے پاک چین تعلقات پر بصری مواد (وڈیوز )کا مقابلہ شروع کیا جائے گا،اس مقصد کیلئے انسٹیٹیوٹ آف ا سٹریٹجک ا سٹڈیز اسلام آباد کے پاک چین مطالعاتی مرکز اور رنسٹرا کے درمیان ایک قرا رداد مفاہمت پر دستخط کیے گئے ہیں، اس قرار داد مفاہمت پر پاک چین مطالعاتی مرکز کے ڈاکٹر طلعت شبیر اور رنسٹرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عامر جہانگیر نے دستخط کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں