تاجررہنماؤں کا آصف نثار کے انتقال پر اظہار افسوس

تاجررہنماؤں کا آصف نثار  کے انتقال پر اظہار افسوس

بزنس مین گروپ (بی ایم جی)کی قیادت اور کراچی چیمبر کے عہدیداروں نے سابق سینئر نائب صدر کے سی سی آئی اورتجربہ کار تاجر آصف نثار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جن کا اتوار کو کورونا وائرس کے باعث انتقال ہو گیا تھا

کراچی(بزنس رپورٹر)مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کی شب مسجد صہیم میں ادا کی گئی اور انہیں ڈی ایچ اے فیز 8 قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا، وائس چیئر مین بی ایم جی طاہر خالق اور ہارون فاروقی، جنرل سیکریٹری بی ایم جی اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی شارق وہرہ، سینئر نائب صدر ثاقب گڈ لک، نائب صدر شمس الاسلام خان اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جن میں وائس چیئرمین بی ایم جی انجم نثار بھی شامل ہیں جو مرحوم آصف نثار کے بھائی ہیں۔بی ایم جی قیادت اور کے سی سی آئی کے عہدیداروں نے دعا کی کہ اﷲ عزوجل مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے اور یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں