بینک اسلامی کانیٹ ورکنگ انفرااسٹرکچر ہواوے پر منتقل

 بینک اسلامی کانیٹ ورکنگ انفرااسٹرکچر ہواوے پر منتقل

صارفین کی آسانی کیلئے نئی منزلوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں،سید عامر علی

کراچی (بزنس رپورٹر)بینک اسلامی نے ڈیجیٹل سہولتوں کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کی کوششوں کے تسلسل میں برانچ کی سطح پر کنکٹوٹی انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے اور اسے اپ گریڈ کرنے کیلئے خطیر سرمایہ کاری کی ہے ،بینک نے تکنیکی لحاظ سے مکمل طور پر جانچ پڑتال کرنے اور ان تصورات کے ثبوت کے حصول کے بعد پاکستان میں اپنی تمام فزیکل لوکیشنز پر برانچ راؤٹرز اور سوئچز سمیت اپنے وائیڈ ایریا نیٹ ورک (WAN)کو ہواوے پر منتقل کردیا ہے ، اس اقدام سے بینک کابنیادی مقصد صارفین کو سہولتوں کی فراہمی اور معمول کے مطابق کاروباری امور کی انجام دہی کیلئے ایک مستحکم نظام بنانا ہے ۔ بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی نے کہا کہ ہم سب پر گزشتہ چند سالوں میں ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت و افادیت واضح طور پر عیاں ہوچکی ہیں ،بینک اسلامی ڈیجیٹل چینلز کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے کسٹمرز کی آسانی اورانہیں سہولتوں کی فراہمی کیلئے مستقل بنیادوں پر نئی منزلوں کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں