بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے مختص رقم ناکافی ،مرتضیٰ مغل

بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے مختص رقم ناکافی ،مرتضیٰ مغل

متبادل طریقہ علاج بھی نظرانداز،مزید فنڈنگ ناگزیر ،صدر اکانومی واچ

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بجٹ میں صحت کے شعبہ کیلئے 21.72ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو موجودہ حالات میں ناکافی ہیں جب کہ ہومیوپیتھی سمیت متبادل طریقہ علاج کے تمام شعبوں کوبھی نظر انداز کیا گیا ہے ، ملک صحت عامہ کے سنگین بحران سے گزر رہا ہے جس سے نمٹنے کیلئے مزید فنڈنگ کی ضرورت ہے ، یہ بات ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کمال لیبارٹری کے سی ای او ڈاکٹر اسد پرویز قریشی، ڈاکٹر امتیاز گوندل، ڈاکٹر اعظم اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ا نہوں نے کہا کہ صحت عامہ کا ملک کی اقتصادی ترقی سے بنیادی تعلق ہے اس لیے اس شعبے کو بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے ،ہر صوبے میں ایک ہومیوپیتھک کالج اور عالمی معیار کے ایک ریسرچ سینٹر کی فوری ضروری ہے ، اگر حکومت توجہ دے تو ملک بھر میں ہومیوپیتھک ڈسپنسریوں کا جال بچھا سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں