روئی کا بھاؤ دوہزار روپے کم، اسپنرز نے خریداری روک دی

روئی کا بھاؤ دوہزار روپے کم، اسپنرز نے خریداری روک دی

اومی کرون وبامیں اضافے کی صورت میں بھاؤمزید گرسکتے ہیں ،ماہرین

کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے اومی کرون وبا کی وجہ سے دنیا بھر کی کموڈیٹیز مارکیٹوں میں شدیدمندی کے اثرات مقامی کاٹن پر بھی دیکھے گئے ،روئی کے بھاؤ میں کوالٹی کے حساب سے فی من 1500 تا 2000 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اومیکرون وبا میں اضافہ ہونے کی صورت میں بھاؤمیں مزید گراوٹ آنے کا خدشہ ہے ۔ سندھ میں روئی کا بھاؤ کوالٹی کے حساب سے 1500 تا 2000 روپے کم ہوکر فی من 13500 تا 16500 روپے رہا، پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 4500 تا 6800 روپے رہا ۔پنجاب میں روئی کا بھاؤ کوالٹی کے حساب 1000 تا 1500 روپے کم ہوکر15000 تا 16500 روپے من رہا اورپھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 5500 تا 7100 روپے رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں 800 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 16700 روپے کے بھا پر بند کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں