ای فارم ،ای آئی ایف پرپاک افغان جوائنٹ چیمبرکو تحفظات

  ای فارم ،ای آئی ایف پرپاک افغان جوائنٹ چیمبرکو تحفظات

کراچی(بزنس رپورٹر)پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے چیئرمین زبیر موتی والا نے وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر سے فوری ملاقات کی درخواست کی ہے تاکہ پالیسی میں حالیہ تبدیلی کے نتیجے میں افغانستان کے ساتھ تجارت میں کمی کے مسئلے پر بات چیت کی جائے ۔

 پاکستان اورافغانستان کی کاروباری برادری نے ای فارم اورای آئی ایف کے جاری نہ ہونے سے برآمدات اور درآمدات کو روکنے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں محدود بینکنگ پالیسیوں کے نتیجے میں ٹرکوں کی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے سرحدوں پر بھیڑ پیدا ہوتی ہے ۔ واضح رہے کہ دو ماہ سے کاروں کیلئے بھی ای آئی ایف جاری نہیں کیا جا رہا ہے ،مناسب طریقہ کار وضع نہ کرنے تک تاجروں نے مذکورہ دستاویزات کو ختم کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں