سونا 1400 روپے تولہ سستا
کراچی(بزنس رپورٹر) عالمی بلین مارکیٹ میں سونا دوڈالر کے اضافے سے 1955 ڈالرفی اونس کا ہوگیا ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجودمقامی سطح پرفی تولہ سونا 1400روپے کی کمی سے ایک لاکھ30ہزاراوردس گرام 1200 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار453 روپے پر آگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1520 روپے پر مستحکم رہی ۔