پاک قطر فیملی تکافل کا عثمان میموریل اسپتال کے ساتھ معاہدہ

پاک قطر فیملی تکافل کا عثمان میموریل اسپتال کے ساتھ معاہدہ

کراچی(کامرس ڈیسک)پاک قطر فیملی تکافل نے اپنے ممبران کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے عثمان میموریل اسپتال کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

 اس سلسلے میں پاک قطر فیملی تکافل کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں پاک قطر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم اقبال پیرانی اور عثمان میموریل اسپتال کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سحر سینن نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ عظیم اقبال پیرانی نے کہاکہ پاک قطر فیملی تکافل کی پینل اسپتالوں کی بڑھتی فہرست میں عثمان میموریل اسپتال کے اضافے کے ساتھ ہم اپنے ممبران کی حفاظت کیلئے صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے اپنے طویل المدّتی وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔سحر سینن نے کہاکہ پاک قطر فیملی تکافل کے ساتھ شراکت داری پر انہیں بہت خوشی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں