تمباکو کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصد نمو

تمباکو کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصد نمو

اسلام آباد (اے پی پی)تمباکوکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر30 فیصد نموریکارڈکی گئی ۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں تمباکوکی برآمدات سے ملک کو46.82 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جومالی سال 2021 کے مقابلے میں 30 فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال 2021 میں تمباکوکی برآمدات کاحجم 36.10 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں