بینک اسلامی کو 7.79ارب روپے منافع
کراچی(بزنس رپورٹر) بینک اسلامی نے 30 ستمبر 2022کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے مالی نتائج کا اعلان کردیا۔
نو ماہ کیلئے بینک اسلامی کا آپریٹنگ منافع قبل از ٹیکس 7.79ارب روپے رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 194فیصد زیادہ ہے۔ منافع میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں حجم میں اضافہ اور اثاثوں سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل ہے۔