ایل این جی کی درآمد میں سالانہ بنیاد پر 17 فیصد کمی

ایل این جی کی درآمد میں سالانہ بنیاد پر 17 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی)ایل این جی کی درآمد میں سالانہ بنیاد پر 17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 4950000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5994000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی تھی۔جنوری میں 749000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو 4.1 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ سال جنوری میں 719000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں ایل این جی کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔دسمبر میں 798000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں کم ہوکر 719000 ٹن ہو گئی تھی۔ پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمد ات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پہلے 7 ماہ میں 14705000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمد ریکارڈ کی گئی ۔ جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جنوری میں 1879000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2027000 ٹن تھیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں