اسٹاک ایکسچینج: 364پوائنٹس کی مندی ،35ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج: 364پوائنٹس کی مندی ،35ارب خسارہ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا ۔کے ایس ای 100انڈیکس364پوائنٹس کی کمی سے 41329پربندہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو35ارب روپے کا خسارہ ہوا تاہم حصص کی کاروباری مالیت جمعرات کے مقابلے میں زائد رہی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی سخت شرائط اور ملک میں جاری سیاسی بحران کے تسلسل نے سرمایہ کاروں کا اعتماد ایک بار پھر متزلزل کردیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 166پوائنٹس کی کمی سے 15352پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 130پوائنٹس کی کمی کے بعد 27177پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی سرمایہ 63کھرب19ارب روپے رہ گیا۔جمعہ کو حصص کی کاروباری مالیت8ارب روپے رہی ۔ مجموعی طورپر313کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا ،جس میں سے 121کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 171 میں کمی اور21 میں استحکام رہا۔

اسٹال ایکسچینج

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں