مرکنٹائل ایکسچینج میں 12.6ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 12.6ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں12.6ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روزپی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 1123 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت4.899ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت3.855ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.161 ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 822.781 ملین روپے ،جے ڈی کے سودوں کی مالیت627.949 ملین روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 573.926 ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 207.960 ملین روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 202.153 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت192.140ملین روپے ، جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت61.917ملین روپے ، برینٹ کے سودوں کی مالیت 19.953ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت18.376ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 11 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12.190 ملین روپے ریکارڈکی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں