ڈالر ،سونا مزید مہنگا
کراچی (بزنس رپورٹر )ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالرجبکہ صرافہ بازار میںسونا مزید مہنگا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 37 پیسے کے اضافے سے 283.92روپے کا ہو گیا ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے مہنگاہوکر286.50روپے کاہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا10ڈالرکے اضافے سے 1967ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2300روپے کے اضافے سے 2لاکھ7ہزار900اوردس گرام 1973روپے کے اضافے سے 1لاکھ78ہزار241 روپے کا ہوگیاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2250روپے پرمستحکم رہی۔
ڈالر مہنگا