قسط بازار: 100کروڑ روپے کی فروخت کا سنگ میل عبور
کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان کے صف اول کے ای کامرس اسٹارٹ اپ، قسط بازار (Qistbazaar)نے نومبر 2021 میں اپنے قیام کے بعد محض 17ماہ میں ہی 100کروڑ روپے کی فروخت کا سنگ میل عبور کرلیا ۔
قسط بازار فوری خریدیں، بعد میں ادائیگی (Buy Now Pay Later)کے پلیٹ فارم پر تیزی سے ترقی کررہا ہے اور یہ این بی ایف سی (نان بینکنگ فنانس کمپنی)سے لائسنس یافتہ ہے ۔ یہ تمام شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے آسان ماہانہ اقساط پر 400 سے زائد مصنوعات فراہم کرتا ہے ، اس مختصر مدت کے دوران 15ہزار سے زائد صارفین نے فائدہ اٹھایا جس سے مجموعی طور پر 100کروڑ روپے کی مصنوعات فروخت ہوئی ہیں جن میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ، ریفریجریٹرز، ایل ای ڈی ٹی وی، موٹر سائیکلیں اور چھت کے پنکھے سب سے زیادہ قابل فروخت اشیاء ہیں۔ قسط بازار کے شریک بانی،عارف لاکھانی نے کہا کہ ہم نے نہ صرف اپنی مصنوعات کی فروخت کا بڑا سنگ میل عبور کیا ہے بلکہ لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات بھی مرتب کررہے ہیں۔ ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آبادی کے اُس حصے کی معاونت کی جائے جو صفر کریڈٹ اسکور کے ساتھ بینکنگ سہولتوں سے محروم ہے ۔
سنگ میل عبور