سیاسی ،آئینی و معاشی صورتحال ملکی خودمختاری کیلئے خطرہ

سیاسی ،آئینی و معاشی صورتحال ملکی خودمختاری کیلئے خطرہ

کراچی(بزنس رپورٹر)اوور سیزانوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ملک کی موجودہ سیاسی ،آئینی اور معاشی صورتحال کو معاشی سالمیت اور خودمختاری کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے۔۔۔

 حکومت اور نجی شعبے سے ایک فعال فورم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ملک کو اقتصادی اور سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کیا جاسکے ۔او آئی سی سی آئی میں اس حوالے سے گزشتہ روز ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں کاروبار کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کانفرنس میں چیمبر اراکین کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں