بڑے پیمانے پر درآمد کے باوجود گندم،دالوں کی قیمتیں آسمان پر

بڑے پیمانے پر درآمد کے باوجود گندم،دالوں کی قیمتیں آسمان پر

کراچی(بزنس رپورٹر)رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں بڑے پیمانے پر درآمدات کے باوجود بھی گندم اور دالوں کی قیمتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔۔

 اور صارفین اب بھی ان اشیا کی بھاری قیمتیں ادا کر رہے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال جولائی تا اپریل 26 لاکھ 80 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کیلئے 1 ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے ۔اناج کی فی ٹن اوسط قیمت رواں مالی سال 393 ڈالر رہی جو گزشتہ سال360 ڈالر تھی۔ اسی طرح 11 لاکھ 40 ہزار ٹن دالوں کی درآمد کیلئے مجموعی طور پر 81 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے ۔سیریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین مزمل چیپل نے حکومت پر زور دیا کہ وہ نجی شعبے کو آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے کم از کم 5 یا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں