بینکنگ صنعت ٹیکنالوجی اپ گریڈ کرنے میں مصروف،جمیل احمد

بینکنگ صنعت ٹیکنالوجی اپ گریڈ کرنے میں مصروف،جمیل احمد

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی بینکنگ صنعت اپنے صارفین کو سہولتیں فراہم کرنے اور۔۔

 ان کے بینکنگ کے مجموعی تجربات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔ایک نجی بینک کی پہلی لائف اسٹائل برانچ جیسے منصوبوں کے ذریعے بینکنگ میں نئے مواقع کھلنے پر انہوں نے امید کا اظہار کیاجس سے بینکنگ تک رسائی کو آسان بنانے کے ساتھ قوم کو مالیاتی شمولیت اور ڈیجیٹل اعتبار سے بااختیاربنانے میں مدد ملے گی۔ جمیل احمد نے مزید کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن نے عالمی سطح پر عمارتوں میں قائم طبعی کاروبار کی نشانیوں میں کمی کر کے جائیداد کو محدود کردیا ہے اور پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے ۔ اپنے اختتامی کلمات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکنگ انڈسٹری کی جانب سے صارفین کی مصنوعات اور خدمات کو ان کی مخصوص ترجیحات اور بدلتے رجحانات کی بنیاد پر تیار کرنے کیلئے فعال نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزیدبرآں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک اور تحفظ بینکوں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں