سگریٹ سیکٹر پر 60 ارب کے اضافی ٹیکسز کے باوجود وصولی میں کمی کا انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال 2022-23ء کے آخری چار ماہ میں سگریٹ سیکٹر پر 60 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کے باوجود سگریٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہونے کے بجائے 65 ارب روپے کی کمی آگئی۔
ایف بی آر نے سگریٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی کا ہدف 240 ارب روپے مقرر کیا تھا مگر ہدف کی بجائے 175ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو مالی سال 2021-22ء میں حاصل ہونے والی وصولیوں سے بھی 5ارب روپے کم ہیں۔ سگریٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں میں کمی کی بڑی وجہ سگریٹ پر عائد ٹیکس میں ایک دم ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہے ۔