ٹڈاپ کا اپیرل سورسنگ پیرس کیلئے سبسڈی فراہم کرنیکااعلان

ٹڈاپ کا اپیرل سورسنگ پیرس کیلئے سبسڈی فراہم کرنیکااعلان

کراچی(بزنس رپورٹر) ٹڈاپ نے اپیرل سورسنگ پیرس نمائش کیلئے سبسڈی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

نمائش 5 تا 7 فروری 2024کو منعقد ہوگی، اس سلسلے میں شرکت کی خواہشمند پاکستانیوں کمپنیوں سے درخواستیں بھی طلب کر لی گئی ہیں ، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ فیبرکس اور ڈینم کیلئے رعایتی نرخوں پر اسٹالز 16 لاکھ 97 ہزار روپے میں فراہم کئے جائینگے جس کی قیمت براہ راست شرکت کی صورت میں25لاکھ روپے سے زائد ہے ۔اپیرل کیلئے رعایتی قیمت 15 لاکھ 14 ہزار روپے ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں