کاروباری تنازعات سے متعلق مقدمات نمٹانے کا مطالبہ
کراچی (بزنس رپورٹر)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے عہدے کا چارج لیتے ہی قابل تعریف اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ریونیو اور کاروباری تنازعات سے متعلق مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں کیونکہ ان مقدمات میں کھربوں روپے کا ریونیواور سرمایہ پھنسا ہوا ہے اور بزنس کمیونٹی بھی مخمصے کا شکار ہے ۔ ان مقدمات کے فیصلے سے یا تو مقدمات کرنے والے تاجر اور صنعتکاروں کو ریلیف ملے گا یا حکومت کو ریونیو ملے گا جبکہ اس وقت دونوں کام نہیں ہو رہے ہیں۔