برآمدات پرمال برداری اخراجات کا حجم 103فیصدکم
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی۔۔
۔اسٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تااگست برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا مجموعی حجم 94.16 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 103.30 فیصدکم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے ضمن میں 191.44 ملین ڈالرکے اخراجات آئے تھے ۔ اگست میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 47.08 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو جولائی میں 47 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 103.08 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2023 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کامجموعی حجم 739.63 ملین ڈالرتھا۔