اسٹاک ایکسچینج: تیزی، 43 فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج: تیزی، 43 فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی رہی۔ 100 انڈیکس 129 پوائنٹس کے اضافے سے 46756 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس دوران سرمایہ کاروں کو 12 ارب کا منافع ہوا جبکہ 43 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 52 پوائنٹس  بڑھ کر 16201 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 31372پوائنٹس سے بڑھ کر 31428 پوائنٹس پر جا پہنچا ۔ سرمایہ 69 کھرب 45 ارب روپے ہوگیا ۔ منگل کو 6ارب روپے مالیت کے 21 کروڑ سے زائد حصص کے سودے ہوئے۔مجموعی طور پر 330 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 156 میں کمی اور30 میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں