زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 کروڑ 5 لاکھ ڈالر اضافے سے 12 ارب 39 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا،جس سے مرکزی بینک کے ذخائر 7 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ۔کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا اور یہ ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں