قطر سے ترسیلات زر میں 7فیصد اضافہ ریکارڈ

قطر سے ترسیلات زر  میں 7فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر7فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 75.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو7 فیصدزیادہ ہے ، ستمبرمیں قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 70.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔گزشتہ سال اکتوبرمیں قطرسے ترسیلات زرکاحجم 77.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں