پام آئل مہنگا، صارفین نے متبادل ڈھونڈلیا

 پام آئل مہنگا، صارفین  نے متبادل ڈھونڈلیا

کراچی(بزنس ڈیسک)پام آئل استعمال کرنے والے صارفین نے قیمتوں میں اضافے کے بعد نیا حل ڈھونڈتے ہوئے دوسرے اجناس سے بنے تیلوں کا استعمال شروع کردیا۔

پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے بعد سویا بین آئل اور سورج مکھی کے تیل کی سپلائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ پام آئل کے مقابلے میں صارفین کو یہ دونوں تیل رعایتی قیمتوں میں لگ رہے ہیں۔ اب امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ پام آئل کی بڑھتی قیمتیں رک جائیں گی، اس وقت سویا بین آئل مارکیٹ میں پام آئل کو بھرپور ٹکر دے رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں