جنوری میں 2.4ارب ڈالر کی ترسیلات موصول

جنوری میں 2.4ارب  ڈالر کی ترسیلات موصول

کراچی (آن لائن)جنوری 24ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.4 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے جنوری 24ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر ماہ بہ ما ہ بنیاد پر 0.6 فیصد اور سال بسال بنیاد پر 26.2 فیصد بڑھیں۔

مالی سال 24ء کے پہلے سات ماہ کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 15.8 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی۔جنوری 24ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (587.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (407.6 ملین ڈالر)، برطانیہ (362.1 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (283.4 ملین ڈالر) سے آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں