مرکنٹائل ایکسچینج میں 22.416 ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 22.416 ارب روپے کے سودے

کراچی (بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں 22.416ارب روپے کے سودے ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 18579 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 6.465 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.954 ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 3.512 ارب روپے ، کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 2.897 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.297 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 694.309 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 382.467 ملین روپے ، جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت 349.363 ملین روپے  اور ڈی جے کے سودوں کی مالیت 293.467 ملین روپے ریکارڈکی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں