نمک کی برآمدی صنعت ریفنڈز پھنسنے سے بحران کا شکار

نمک کی برآمدی صنعت ریفنڈز پھنسنے سے بحران کا شکار

کراچی(بزنس ڈیسک)سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(ایس ایم اے پی)نے نمک کی برآمدی صنعت کے سیلز ٹیکس ریفنڈزکی مد میں خطیر رقم کا اجراء نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔۔۔

 کہ نمک کی برآمدی صنعت کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے فوری طور پر سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی ممکن بنائی جائے تاکہ سرمائے کی قلت کو دور کیا جاسکے ۔جمعرات کو جاری بیان میں ایس ایم اے پی کے چیئرمین قاسم یعقوب پراچہ نے نشاندہی کی کہ نمک کی برآمدی صنعت شدید مالی بحران کا سامنا کر رہی ہے کیونکہ برآمدکنندگان کے لاکھوں سیلز ٹیکس ریفنڈز پھنسے ہوئے ہیں جس سے نمک کے برآمدکنندگان کو سرمائے کی کمی کا سامنا ہے جس سے اُن کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمک کے برآمد کنندگان معیشت میں اہم شراکت داروں کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم اس حقیقت کے باوجود انہیں سیلز ٹیکس ریفنڈز کے اجراء میں طویل تاخیر کی جارہی ہے جبکہ آپریشنل اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں