انٹر بینک میں ڈالرمزید سستا تولہ سونا 1100روپے مہنگا

انٹر بینک میں ڈالرمزید سستا تولہ سونا 1100روپے مہنگا

کراچی (خبر ایجنسیاں)انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔اس طرح پاکستانی روپے کی قدر مزید مضبوط ہو گئی ۔

جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے کا ہو گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 11 پیسے پر بند ہواتھا۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا۔سونے کی فی تولہ قیمت میں لگاتار دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 1100 روپے مہنگا ہونے کے بعد سونے کی24قیراط تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 871 روپے تک جاپہنچی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں